سردار عتیق سخاوت نے سردار مقبول حسین کو بھی سونامی کا حصہ بنادیا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) ریجنل جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عتیق سخاوت ایڈووکیٹ کی سابق صدر ریاست کرنل(ر) شیر احمد خان کے فرزند سردار مقبول حسین سے اُنکے گھر پر افطار ڈنر میں ملاقات۔سردار عتیق سخاوت ایڈووکیٹ نے سردار مقبول کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی جو کہ اُنہوں نے قبول کرلی.

سابق صدر آزادکشمیر کے صاحبزادے سردار مقبول نے سردار عتیق سخاوت ایڈووکیٹ کی قیادت میں پاکستان تحریکِ انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی اور اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان تحریکِ انصاف سدھنوتی کی مضبوطی اور کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور آمدہ الیکشن میں حلقہ پلندری میں پاکستان تحریکِ انصاف کی جیت کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں