اقتدار میں آکر ریاست کو تعمیروترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، خواجہ احسن شوکت

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز) تحریک انصاف آزادکشمیر یوتھ کے رہنما خواجہ احسن شوکت نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی آزادکشمیر میں دوتہائی اکثریت حاصل کر کے حکومت بنائے گی اور عمران کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی یوتھ حلقہ سات کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی جوق در وجوق پی ٹی آئی میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ آزادکشمیر کے عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں ، پاکستان میں جس طرح غربت کے خاتمہ کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں اسی طرح آزادکشمیر کے عوام بھی ریاست سے غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس وقت بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکی ہے اور اپنی کرپشن چھپانے میں ناکامی کے بعد اپنی سیاست بچانے کیلئے اوچھی حرکات پر اتر آئی ہے ۔

آزادکشمیر میں پی پی اور ن لیگ کی مایوس کن کارکردگی کے باعث عوام جلد از جلد دونوں جماعتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آزادکشمیر میں بر سراقتدار آ کر غربت کے خاتمہ کیلئے میگا پراجیکٹس شروع کرے گی ۔ سیاحت کا فروغ عمران خان کے ویژن کاحصہ ہے آزادکشمیر میں سیاحت کو فروغ دے کر اربوں ڈالر کا زرمبادلہ کمایاجاسکتا ہے او رخطہ سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں بدقسمتی سی حکومت کے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی اور نوجوانوں کو برادریوں کے نام پر لڑا پر ان کا استحصال کیا جاتا رہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کے علاوہ تحریک انصاف گھریلو صنعتوں کو بھی فروغ دے گی ۔ صحت ، تعلیم کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی ۔ صحت کارڈ کا اجراء عمران خان کا ایک انقلابی عمل ہے انہوں نے کہاکہ ماضی میں غریب لوگ صرف پیسے نہ ہونے کے باعث علاج کی سہولتوں سے محروم رہ جاتے تھے اور سینکڑوں اموات بروقت علاج نہ ہونے کے باعث ہوتی تھیں لیکن آج صحت کارڈ کے باعث غریب اور بے روزگار افراد ملک کے اچھے ہسپتالوں میں ہر طرح کا مفت علاج کروارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں اور آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کی قوت سے کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں