نقطہ نظر/ کرن عزیر کشمیری

پاکستان کے عالمی کردار میں اضافہ

پاکستان نے ایران کے ساتھ بحالی امن کی سعودی کاوش کا خیر مقدم کیا ہے واضح رہے کہ پاکستان کے عالمی کردار میں اضافہ ہوا ہے دنیا میں پاکستان کی اہمیت بڑھ رہی ہے امریکہ مشرق وسطی سمیت خطے میں غیر معمولی دلچسپی رکھتا ہے پاکستان کا اہم کردار امریکہ اور چین کے لئے بھی یکساں طور پر اہمیت کا حامل ہے گزشتہ دنوں روسی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد اس اہم امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان خطے کے اہم کھلاڑی روس سے بھی خوشگوار تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے اس سلسلے میں افغان تنازعہ کے پرامن حل کے لئے بھی پاکستان کی کوششیں اہمیت کی حامل ہیں پاک چین سی پیک کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے پاک چین لازوال دوستی کا یہ منصوبہ پاکستان کے خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے پاک ایران تجارت کے فروغ کے لیے بھی پاکستان کی جانب سے کوششیں جاری ہیں

واضح رہے کہ پاک ایران سرحد پر خار دار تار لگائے جانے کے بعد تجارتی سلسلہ رک گیا تھا تائم پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے مزید سرحدی راہداریاں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے دوسری طرح مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجی محاصرے کی وجہ سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہے پاکستان نے دنیا کی توجہ بھارتی مظالم کی جانب دلوائی اس ضمن میں مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کے لیے اہم سفارتی کردار ادا کیا کشمیر کے حوالے سے پاکستان نے عالمی برادری سے بھارتی دہشت گردی کی ناصرف پرزور مرمت کا مطالبہ کیا بلکہ توجہ دلائی کہ مودی سرکار کے غیر ضروری اور غیر قانونی اقدامات سے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے

پاکستان کے عالمی کردار کو مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے حوالے سے بے حد سراہا گیا اس ضمن میں بھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم بھی میں تو کمی نہیں آئی البتہ کشمیریوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے اور تحریک آزادی میں تیزی آئی اہم امر یہ ہے کہ خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان نے مثبت کردار ادا کیا افغان امن عمل سمیت مختلف امور پر سفارتی سطح پر کامیابی حاصل کی اس ضمن میں قابل غور امر یہ ہے کہ کرونا وبائی چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے قومی سلامتی اور علاقائی استحکام کے حوالے سے دہشت گردی کے خلاف اہم کردار ادا کیا ایک ایسے وقت میں جب اس وباء نے بھارت سمیت دنیا کی مضبوط معیشتوں کو بری طرح متاثر کیا ہے تو پاکستان اپنی خصوصی توجہ معاشی ترجیحات پر مرکوز کیے ہوئے ہے

واضح رہے کہ پاکستان اور روس تنازعات کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل کرتے ہوئے خوشگوار تعلقات کے فروغ کے حامی ہیں ایران امریکہ تعلقات میں پیش رفت خطے کے امن و استحکام کے قیام کے لیے اہم امر ہے پاکستان نے بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کے لئے قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیشہ مذاکرات کی پیشکش کی تاہم بھارت اصل مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھنے کا خواہشمند تھا جنوبی ایشیا میں دیرپا استحکام کے لیے پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ امن کا خواہاں ہے پاکستان ہمسایہ ملک چین اور ایران کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم چاہتا ہے امریکہ خطے میں اپنی اجارہ داری چاہتا ہے صدر جو بائیڈن امریکی مفادات کے تحفظ کو اہمیت دیتے ہوئے مشرق وسطی کی سیاست میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں

امریکہ اسرائیل اور بھارت نے ہتھیاروں کی خرید و فروخت اور بنانے میں دلچسپی رکھتے ہوئے اسی محاذ پر ڈٹ کر کام کیا اس ضمن میں کرونا وائرس کے وار سے معاشی زوال کا شکار ان ممالک کی حکومتوں سے عالمی سطح پر یہ سوال اہم ہے کہ دنیا کو ہتھیاروں کی نہیں دوائیوں کی ضرورت ہے صحت سے متعلق امور کو یکسر نظر انداز کیا گیا چین اور ایران کے درمیان خوشگوار تعلقات پاکستان کے لئے بھی خوش آئند امر ہیں واضح رہے کہ ایران اور بھارت کے درمیان سرحدی سرد مہری کے آثار ہیں

پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے فروغ سے دونوں ملکوں کے تاجروں کو فائدہ ہوگا پاکستان نے کرونا وباء کے سلسلے میں بھارت سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور اس مشکل وقت میں تعاون کی بھی پیشکش کی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں علاج کی سہولت سے محروم لوگوں کے لیے سہولیات مہیا کرے عالمی ادارے جانیں بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں عالمی سطح پر پاکستان امن و استحکام کے لیے کوشاں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں