مسلم لیگ ن کو حلقہ وسطی باغ میں دھچکا، سینکڑوں کارکنان مستعفی ہو کر سردار تنویر الیاس خان کے قافلے میں شامل

باغ بنگوئیں (ڈسٹرکٹ رپورٹرمحمود راتھر سے)حکمران جماعت مسلم لیگ ن کوحلقہ وسطی باغ میں دھچکا سینکڑوں کارکنان مستعفی ہو کر پی ٹی آئی سردار تنویر الیاس خان کے قافلے میں شامل،اس موقع پر بنگوئیں میں حلقہ وسطی باغ کے کارکنان میں ایک اعظیم الشان استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب وپی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی،اور آزاد کشمیر میں میرٹ پر تعمیروترقی کے ساتھ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے،عمران خان نے راجہ فاروق حیدر کی حکومت کو ہر ممکن سپورٹ کی لیکن فاروق حیدر عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں

حکومت پاکستان نے آزاد کشمیر کی حکومت کو فنڈز معیا کیے لیکن راجہ فاروق حیدر نے قانون سازی کر کے اس ریاست کو بڑا نقصان پہنچایا ہے وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر حکومت کو کسی صورت میں بھی کمزور نہیں کیا..

آزاد کشمیر کے عوام باشعور ہیں آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی میں کوئی دھڑہ بندی نہیں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں الیکشن لڑیں گے اور وزیر اعظم اور دیگر وزراء کا فیصلہ وزیر اعظم پاکستان کریں گے،مسلم لیگ ن کے وزراء پی ٹی آئی کا حصہ بننا چاہتے ہیں لیکن ہم نے دیکھنا یہ ہے کہ ہم نے کس کو اپنے ساتھ شامل کرنا ہے جو ہمارے نظریات پر چل سکے آزاد کشمیر کے وزراء ہمارے ساتھ شامل ہو کر دوربارہ حکومت میں جانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں کسی عہدے پر ہوں یا نہ ہوں میں انشاء اللہ وسطی باغ،نیلم،اور راولاکوٹ کی تقدیر بل دوں گا..

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ بنگوئیں میں حلقہ وسطی باغ کے کارکنان کے اعزاز میں ایک اعظیم اپشان استقبالیہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت سردار ظفر اقبال نے کی جبکہ تقریب سے سردار افتخار رشیدچغتائی،مشعل یونس،سردار جہانگیرجاوید خان،سخاوت سدوزئی،سردار افتخار مغل،سردار وحید ارشاد،سردار مرتضیٰ علی،اجرار حیدر،شاہد عاشق،راجہ ارشد،سردار محمود،ابرار کشمیری،راجہ حماد،رفاقت گیلانی،جمیل معاویہ،جوریہ کیانی،سردار صیاد اجمل،سردار افتخار لطیف،یاسر عارف،باسط گلزار،خان تنویر،ارسلان کشمیری،صوبیدار ریاض،عبداللہ بیگ،سردار شعیب انور ودیگر نے خطاب کیا

اس موقع پر نئے شامل ہونے والوں کو سردار تنویر الیاس خان نے ہار پہنائے اور مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں حکومت بنا کر آزاد کشمیر کے عوام کی تقدیر بدل دے گی اور ہر شخص خوشحالی محصوص کرے گا اور حقیقی معنوں میں عوام تبدیلی محصوص کریں گے آزاد کشمیر کے عوام کے لیے بڑا تعمیروترقی کا پراجیکٹ لائیں گے تاکہ آزاد کشمیر کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مل سکیں۔(فوٹو میل ہیں)

اپنا تبصرہ بھیجیں