سہیل رفیق مرحوم کی چھٹی برسی تقریب،سابق وزیراعظم وصدرسردار یعقوب خان کی خصوصی شرکت

راولاکوٹ(سپیشل رپورٹر)سہیل رفیق مرحوم کی چھٹی برسی کے موقع پر پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سابق صدر و وزیر اعظم پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سردار یعقوب خان تھے جبکہ صدارت پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی رہنماء تابش ریاض نے کی، سہیل رفیق مرخوم کی چھٹی برسی کے موقع پر پارٹی قائدین کے علاوہ دھمنی سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور مرخوم کو ذبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا

مقررین کا کہنا تھا کے سہیل رفیق پیپلز پارٹی کا سرمایا تھے ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے رہے اور معاشرے میں ان کا کردار مثالی رہا۔

مرحوم نے اپنی ساری زندگی بغیر کسی لالچ اور مفاد کے عوام اور پارٹی کی حاطر وقف کر دی انکا کردار ہمیشہ مثبت رہا اور نوجونوں کی بڑی تعداد جو آج سیاست کے میدان میں عملی طور پر جدوجہد کرتے نظر آتی ہے انکی سیاسی اور شعوری تربیت میں سہیل رفیق کا اہم کردار رہا ہے اور ہمیشہ پارٹی پرچم کو بلند رکھنے اور نظریہ بھٹو کے اصل سپاہی کا کردار ادا کرتے رہے۔

مقررین میں سردار اعظیم خان، سردار ببرک،ثاقب فاروق، اعجاز صدیقی، عدنان اشرف، ذولفقار حیدر، توصیف فاروق ،منیر چوھدری،کامریڈ ارشاد، گلویز اور دیگر نے حطاب کیا۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کے مرخوم نے ر دور میں غریبوں محنت کشوں اور مظلوموں کے حق کی جدوجہد کی اور پارٹی کو اپنے علاقے میں ناقابل شکست بنا دیا۔

شرکا نے اس بات کا عہد کیا کے مرحوم کے مشن کو جاری رکھں گے اور اللہ نے چاہا تو سہیل رفیق کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کو دھمنی سمیت پورے حلقے سے بڑے مارجن سے کامیاب کروائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں