افادات/پیر سید علی رضابخاری۔ایم ایل اے

پیر سید علی رضا بخاری کا12جون کو”حویلی بے مثال ریلی ‘نکالنے کا اعلان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما،سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف ڈاکٹر پیر علی رضابخاری نے کہا کہ حویلی کے عوام”حویلی بے مثال ریلی”میں جوق در جوق شرکت کریں تاکہ حویلی کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے، تاریخ ساز ریلی کا انعقاد 12جون بروز ہفتہ صبح 9بجے محمود گلی تا فارورڈ کہوٹہ کیا جارہا ہے ۔

عوام خوشحال حویلی بے مثال کے ویژن پر ایک مدت سے کام کر رہے ہیں ۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کے آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے نمایاں دلچسپی کیوجہ سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد میں پارٹی کارکنان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو لیکر انتخابات نمایاں کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائیں گے جو صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کرے گی۔

اہلیان حویلی پی ٹی آئی کے نامزر امیدوار انجینئر عامر نذیر چوہدری کا بھر پور ساتھ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔حویلی میں ہمارا مقابلہ ممکنہ طور پر پیپلز پارٹی سے ہوگا ہم سیٹ جیتنے کی حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں،

پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ مد مقابل محتاط ہو کر کھیلیں ان کے پاس ایک آدھ پتہ باقی بچتا ہے جبکہ ہم نے ابھی پہلا کارڈ کھیلا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں