ماسک خاتون کیشیئر کی زندگی کی روشنی گل کرگیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست جارجیا میں فیس ماسک کے تنازع پرسپر مارکیٹ کی خاتون کیشیئر کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ جارجیا کے شہر ڈیکاٹور میں پیش آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اور کیشیئر کے درمیان فیس ماسک پر بحث ہوئی۔بحث کے بعد ملزم نے خاتون کیشیئر پر فائرنگ کردی۔

مارکیٹ کےگارڈ اور ملزم کے درمیان بھی فائرنگ کا تبادلہ ہوااور دونوں زخمی ہوگئے۔پولیس نے 30 سالہ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ملزم کی شناخت وکٹر لی کے نام سے ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں