ویکسین سے دِل میں سوجن کا خطرہ بڑھ گیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے خبردار کیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین فائزر اور موڈرنا سے کچھ افراد کو دِل میں سوجن کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔

ایف ڈی اے کے مطابق یہ خطرہ محدود ہے، امریکا میں 11 جون تک 30 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جن میں سے صرف 1200 افراد میں مائیو کار ڈائی ٹس اور پیری کار ڈائی ٹس یعنی دل میں سوجن کی بیماریاں سامنے آئی ہیں۔

امریکی ادارے کے مطابق 30 سال سے کم عمر کے 309 افراد کو ویکسین استعمال کرنے کے بعد اسپتال میں داخل کرنا پڑا جن میں سے 295 کو علاج کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں