متحدہ عرب امارات جاری کورونا ویکسینیشن کی مہم عروج پر

متحدہ عرب امارات(سٹیٹ ویوز) یواےای میں جاری کورونا ویکسینیشن مہم کے تحت گزشتہ گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 69059 خوراکیں لگائی گئیں ہیں

عرب میڈیا کے مطابق وزارت صحت یواےای نے اب تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 16 اعشاریہ 26ملین خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جسکے ساتھ ملک میں ویکسین لگائے جانے کی شرح 164اشاریہ 44خوراکیں فی سو افراد ہو گئی ہے
یاد رہے کہ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان سے یواےای سفر کے دوران ویکسین سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں