علماء ومشائخ کنونشن کی تیاریاں مکمل، وفاقی وزراء ومقتدر علمائے کرام خطاب کریں گے

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز)پاکستان کے استحکام تحریک آزادی کشمیر ، وزیر اعظم پاکستان ،چئیر میں پاکستان تحریک انصاف جناب عمران خان کی قومی و بین الاقوامی سطح پر اسلام، پاکستان اور مسلۂ کشمیر کے حوالہ سے گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے عظیم الشان علماء مشائخ کنونشن بتاریخ 19جولائی بروز پیر دن 12:30 بجے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جارہا ہے۔

کنونشن کی صدارت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ، سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری کریں گے ، جبکہ وفاقی وزرا، ، پی ٹی آئی کے قائدین و مقتدر علما و مشائخ کنونشن سے خطاب کریں گے, کنونشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں