سردارتنویر الیاس کی راولاکوٹ سےبھمبرآمد، چوہدری انوار الحق سےملاقات، الیکشن سےقبل بھمبرمیں ایک اورجلسہ کرنےپراتفاق

اسلام آباد(خبر نگار)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب و پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء و ڈپٹی چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن کمیٹی سردار تنویر الیاس خان پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء چوہدری انوار الحق کے جلسے میں شرکت اور حوصلہ افزائی کیلئے راولاکوٹ سے بھمبر پہنچے۔

سردار تنویر الیاس خان نے خرابی صحت کے باوجود اور موسم کی خرابی کے باعث راولاکوٹ سے اسلام آباد ہیلی کاپٹر کی بجائے گاڑی پر سفر کیا اور اسلام آباد سے بھمبر ہیلی کاپٹر پر سفر کیا جہاں چوہدری انوار الحق سے ملاقات کرتے ہوئے جلسے کے انتظامات دیکھے اور بھمبر کے تینوں کے حلقوں میں پارٹی کی الیکشن کمپئین بارے بریفنگ لی۔

سردار تنویر الیاس خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی بھمبر کی تینوں سیٹیں جیتنے سمیت میرپور ڈویثرن سے بھی کلین سویپ کرے گی۔ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی بھمبر میں ایک اور جلسہ عام کا اہتمام کرے گی ، عمران خان کے ویثرن کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیں گے اور آزادکشمیر میں بھاری اکثریت سے حکومت بنائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں