ایبٹ آباد، پڑوسی نے 2 معصوم بچوں سمیت دادی کو قتل کردیا

ایبٹ آباد(نامہ نگار خصوصی)ڈونگا گلی میں ایک شخص نے اپنے پڑوس میں رہائش پزیر 2 بچوں اور ان کی دادی کو گلے کاٹ کر قتل کردیا۔

ایبٹ آباد کے تھانہ ڈونگا گلی کی حدود می واقع علاقے سمبر سیر عربی میں ایک شخص نے پڑوس میں رہائش پزیر 2 بچوں اور ان کی دادی کو گلے کاٹ کر قتل کردیا۔ ملزم نے بچوں کی ماں کو بھی شدید زخمی کردیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ملک اعجاز خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ملزم معین نے اپنے پڑوسی عامر عباس کے گھر پر دستک دی اور دیگچہ مانگا ،75سالہ تاج بی بی نے دروازہ کھولا اس نے اندر آکر ضیف خاتون پر چھری کے وار کئے پھر اس کی بہو کے کمرے میں داخل ہوا اور افشاں بی بی زوجہ عامر عباس کو بھی چھری کے وار سے زخمی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں