نیلم ویلی، آ سمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے3 افراد جاں بحق،2 زخمی

نیلم (بیورورپورٹ) ضلع نیلم آ سمانی بجلی گرنے سے ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔گاؤں اپر باٹا میں آ سمانی بجلی مکان پر گرنے سے خاتون خانہ گلو زوجہ سراج دین ،بیٹا نعیم اورایک بچی موقع پر جاں بحق جبکہ سراج دین زخمی مال مویشی ہلاک ہوگئے

تفصیلات کے مطابق ضلع نیلم کے گاؤں باٹا اپر میں رہایشی مکان پر آسمانی بجلی گری جس سے گھر کے تین افراد لقمہ اجل اور سربراہ کنبہ شدید زخمی ہو گیا ہے۔ اسی علاقے کے قریب چند دن قبل سالخلہ گاوںمیں سیلابی ریلے سے تباہی ہوئی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں