مخصوص نشستوں کیلئے پی ٹی آئی کے 6امیدواروں کوٹکٹس جاری

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر) پی ٹی آئی نے 6امیدوار وں کو مخصوص نشستوں کیلئے ٹکٹس جاری کر دیں۔ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر رفیق نیئر، علما مشائخ کی نشست کیلئے پیر مظہر الحق کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

سمندر پار آباد کشمیریوں کی نشست پر چودھری محمد اقبال کو ٹکٹ ملا جبکہ خواتین کی مخصوص نشتوں کیلئے تقدیس گیلانی، بیگم امتیاز نسیم اور صبیحہ صدیق کو ٹکٹ دیا گیا۔ پی ٹی آئی نے 6 امیدوار وں کو مخصوص نشستوں کیلئے ٹکٹس جاری کر دیں،

پیپلزپارٹی نےنبیلہ ایوب، شاہین کوثر ڈار اور شازیہ اکبر کو ٹکٹ دیا، ن لیگ نے خواتین کی نشست کیلئے نسیمہ وانی کو ٹکٹ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں