کرونا ویکسی نیشن کیخلاف درخواست،عدالت کا درخواست گزار پر25 ہزارکا جرمانہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم اور سوشل آئی ڈیز بندکرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔

سندھ ہائیکورٹ نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم اور سوشل آئی ڈیز بندکرنے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی ۔ عدالت نے درخواست گزار پر پچیس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ۔

خیال رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور عوام کی جانب سے اس حوالے سے سامنے آنے والی کوتاہیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے وفاقی سے مطالبہ کیا تھا کہ جو لوگ ویکسین نہیں لگوائیں تو ان کی موبائل سم بلاک کردی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں