مسلم کانفرنس کی بلیک میلنگ نہیں چلے گی ،بری شکست کے بعد ادارں کو متنازعہ نہ کیا جائے. خورشیداحمد عباسی

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات خورشید عباسی نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کی قیادت اور رہنماؤں کو اس بات کو سمجھ لینا چاہیے کہ اب نہ پاک فوج کے بلا تنخوا سپاہی والا چورن بکے گا اور نہ ہی الحاق پاکستان والا چورن بکے گا۔

عوام باشعور ہیں اور پاکستانی ادارے باخبر ہیں تحریک انصاف کی قیادت کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی اور دفاع کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس موقع پر اداروں اور تحریک انصاف کو اقتدار میں شامل ہونے کے لیے بلیک میل کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ عمران خان جانتے ہیں کہ کشمیریوں کا مفاد کس چیزمیں ہے ،

آج کی اس ہرزہ سرائی کے بعد ثابت ہو کیا کہ عمران خان کا اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ درست تھا ایک نشست کے ساتھ اگر بلیک میلنگ کا یہ لیول ہے تو اگر پاکستان تحریک انصاف کے اتحاد کی طاقت سے بہتر ریزلٹ ہوتا تو حالات مختلف ہوتے یہ عمران خان کی دور اندیشی تھی اور ایک بات ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے بلکہ پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے کوئی ہمارے کسی قومی ادارے یا لیڈر کو بلیک میل نہیں کر سکتا

اپنا تبصرہ بھیجیں