افغانستان میں حکومتی تبدیلی کیساتھ ہی افغان کرنسی گرگئی

کابل (کامرس رپورٹ) افغانستان میں کشیدہ حالات کے بعد افغان کرنسی کے ریٹ گر گئے، ایک ہفتے کے دوران افغان کرنسی کی ویلیو 25 فیصد نیچے گر گئی، افغان کرنسی کی خرید و فروخت بند ہونے سے تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کوئٹہ کے قندھاری بازار میں موجود منی ایکسچینجر کی دکانوں میں افغان کرنسی کی خرید و فروخت بند ہو گئی، منی ایکسچینجرز کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل افغان کرنسی کی خرید و فروخت اپنے ریٹ پر جاری تھی لیکن ایک ہفتے کے دوران ریٹ 25 فیصد گر گئے ہیں جس کی وجہ سے افغان کرنسی کی خرید و فروخت بند ہے۔

منی ایکسچینج کی دکانوں پر افغان کرنسی بیچنے والے موجود ہیں لیکن وہ اسے نہیں خرید رہے جس کی وجہ سے تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں