شاہ سلمان فلاحی امدادی ادارے كی طرف سے گلگت بلتستان سیلاب متاثرین میں اشیاء خوردونوش تقسیم

اسلام اباد (سٹاف رپورٹر)شاہ سلمان كے فلاحی امدادی ادارے كی طرف سے 1000 فوڈ پیكیج كی تقسیم کا عمل بادسوات غزر ،دیامر ، استور کے متاثرین سیلاب میں مکمل کرلیا

جس سے متاثرہ علاقوں میں تقریباً 7 ہزار افراد مستفید ہوئے اس فوڈ پیكیج میں تمام ضروری اشیائے خوردونوش شامل تھیں ۔ ایك فوڈ پیك 41 كلوگرام پر مشتمل جس میں 20 كلو فائن آٹا ،5كلو چاول ، 5لیٹر كوكنگ آئل ،5كلو دال چنا، 5كلو چینی اور 1كلو چائے شامل تھیں ۔ جوكہ NDMA اور حیات فاونڈیشن كے تعاون سے گلگت بلتستان کے ضلع غزر ، دیامر ، استور کے متاثرہ دیہاتوں میں شفاف طریقے سے متاثرین میں تقسیم كی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں