*مسلم ہینڈ کے زیر اہتمام شجر کاری مہم جاری 800 پھلدار پودے لگانے کی ٹھان لی *

کوٹلی(سٹیٹ ویوز)مسلم ہنڈز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ازادکشمیر بھر میں ایک لاکھ سے زائد پھلدار پودے لگانے کی مہم کے تیسرے مرحلے میں جمعرات کے روز کوٹلی ہوائی گراونڈ میں شجرکاری مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر امجد علی مغل نے فیتہ کاٹ کراور بعدازاں پودا لگا کر کیا۔

اس موقع پر ایس پی راجہ محمد اکمل خان ،اے ڈی سی راجہ فاروق اکرم ،اے سی طارق محمود،اے ڈی سماجی بہبود سید سفیر نقوی ،اے ڈی شہری دفاع سردار محمد رفیق ،اے ڈی 1122 شوکت ناز،آفیسر 1122 ماجد ملک،سماجی کارکن مبارک علی بسمل،غیر سرکاری تنظیم مسلم ہینڈز انٹرنیشنل ضلع کوٹلی کے انچارج حافظ محمد شفیق ،سنیر صحافی شاہنواز بٹ ،مختلف سکولوں کے طلبہ،رضاکار اور عام شہری بھی موجود تھے۔

ہوائی گراونڈ میں حفاظتی باڑ کے ساتھ ساتھ لگ بھگ 800 پھلدار پودے لگائے جائیں گے۔ شجرکاری مہم کے افتتاح سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر امجد علی نے کہا کہ ماحول کو خوشگوار رکھنے اور علاقے کی خوبصورتی کے لئے زیادہ شجرکاری اہم ضرورت ہے۔
میرپور اور بھمبر کے کوٹلی میں مسلم ہنیڈز کی طرف سے شجرکاری اچھا قدم ہے۔ اس سلسلہ میں انتظامیہ بھرپور تعاون کررہی ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ پودوں کی حفاظت کریں تاکہ شجرکاری کے مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔
ایس پی راجہ اکمل نے کہا کہ کوٹلی میں شجرکاری کی بہت ضرورت ہے تاکہ موسم کی شدت سے بچا جاسکے اور ماحول بھی آلودہ نہ ہو۔ انہوں بے کہا کہ پولیس ملازمین کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اردگرد میں لگے پودوں کی دیکھ بھال پر نظر رکھیں اور دفاتر کے احاطہ میں پودے لگائیں۔
مسلم ہنڈز کوٹلی کے بعد اسی ہفتے راولاکوٹ میں شجرکاری کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں