گلگت بلتستان کا ایک اوراعزاز،عابد سدپارہ نے اپنی کوہ پیما ٹیم کے ہمراہ بلندترین سیون چوٹی کامیابی سے سرکرلی

گلگت(رپورٹ: سید مظفربخاری سے) گلگت بلتستان کا ایک اور بڑاا عزاز ۔ معروف کو ہ پیما ئوں نے دیوسائی کی سطح سمندر سے 5360میٹر بلند سیون چوٹی کو کامیابی سے سر کرلیا

عابد سدپارہ نے سٹیٹ ویوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیوسائی میں واقع بلند ترین چوٹی سیون چوٹی کو کامیابی کساتھ سر کیا۔اس چوٹی کے ارد گرد ساتھ بڑی جھیلیں ہیں

سخت سردی اور خراب موسم میں ٹیم نے اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر انتھک محنت اور مسلسل جدوجہد سے چوٹی کو سر کیا ۔ ٹیم کی جدوجہد اور کوششوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عابد سدپارہ نے کہا کہ صرف ایک دن میں بیس کیمپ سےبلند ترین چوٹی کو سر کیا جو کہ ہمارے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 5360میٹر کی بلندی پر کوہ پیمائی میں گروپ لیڈر: حسن صدیقی گروپ منیجر: عابد سدپارہ ، لیڈر: علی حیدر سدپارہ،ممبر: واتاہی کی کائی (جاپانی)ممبر: محمد جہانگیربیس کیمپ منیجراور مہاد سلمان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں