گلگت بلتستان میں 3 سیاحتی شہر بسانے کا فیصلہ، پیپر ورک مکمل

اسلام آباد(سٹآف رپورٹر)سیاحت کے فروغ کیلیے گلگت بلتستان حکومت نے صوبے میں 3 سیاحتی شہر بسانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

سیاحتی شہروں کے قیام کے حوالے سے وزیر اعظم سے وزیر اعلی کی مشاورت ہوچکی، گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژن میں ایک ایک سیاحتی شہر بسائے جائیں گے، سیاحتی شہروں کے قیام کیلئے باضابطہ کنسپٹ پیپرز تیار کرلیے، ان شہروں کے قیام کیلیے جگہوں کی نشاندہی و سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جلد عملی اقدامات اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

وزیر اعلی خالد خورشید نے اس حوالے سے وزیراعظم کو باضابطہ آگاہ کردیا ہے، وزیراعلی خالد خورشید نے آگاہ کیا کہ ابتدائی طور پر اسکردو شہرکو سیاحت کے حوالے سے ڈویلپ کیا جائے گا، اسکردو کو ڈویلپ و پلان سٹی بنائیں گے، سیاحوں کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر ان کی ایکوموڈیشن کیلیے ہوٹلز و موٹلز اوررومز تیار کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں