شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری،ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فوری بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کس ملک کا دورہ کر ے گی؟

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرگی جس کی تصدیق بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم چھ سال کے بعد سیریز کھیلنے بنگلہ دیش جارہی ہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے ۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے متعلق پاکستانی کھلاڑی عثمان قادر کا کہناتھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے اچھی تیاری کر رہے ہیں ،

مہمان ٹیم کے خلاف ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے ، سیریز میں بہتر کارکردگی کیلئے انفرادی اہداف بنائے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میچ ہو یا پریکٹس بابراعظم سے رہنمائی لیتا رہتاہوں ، بطور سپنر نیوزی لینڈ مشتاق احمد کی موجودگی کا بھر پور فائدہ اٹھا رہاہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں