ہر جانہ کیس،سندھ ہائی کورٹ کی گلو کار زوہیب حسن کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

کراچی(ویب ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے معروف گلو کارہ نازیہ حسن کے بھائی گلوکار زوہیب حسن کو ہر جانہ کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائی کور ٹ میں گلوکار ہ نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی ہرجانہ سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ۔

اشتیاق بیگ نے موقف ا ختیا ر کیا کہ زوہیب حسن نے ٹی وی انٹرویو میں جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں۔

عدالت نے زوہیب حسن کونوٹس جاری کرتے ہوئے7 اکتوبرکوتفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

عدالت کی جانب سے زوہیب حسن کو آئندہ سماعت تک اس معاملے پر کوئی بات نہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ گلوکارہ نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ نے گلوکارہ کے بھائی زوہیب حسن کے خلاف ہتک عزت کے معاملے میں ایک ارب ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں