*وزیراعظم سے قومی کرکٹ ٹیم کی ملاقات *

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)وزیرِ اعظم عمران خان سے قومی کرکٹ ٹیم کی وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات،ملاقات میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، سینیٹر فیصل جاوید اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے شرکت کی

ملاقات کا آغاز قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے تعارف سے ہوا. وزیرِ اعظم عمران خان نے کھلاڑیوں کو کرکٹ کے حوالے سے ٹپس دی اور وزیرِ اعظم نے کھلاڑیوں سے اپنے کرکٹ کیرئیر کے تجربات شیئر کئے .

وزیراعظم نے کہا اللہ تعالی نے کامیابی کے اصول وضع کر رکھے ہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کے سب سے کامیاب ترین انسان ہیں انکا راستہ وہ ہے جو ہم پانچ وقت اللہ سے مانگتے ہیں. وہ راستہ جن پر اللہ کا انعام ہوا
کامیابی کا راستہ سچائی اور ایمانداری کا راستہ ہے. انسان کو اللہ تعالی نے اشرف المخلوقات بنایا ہے انسان کوشش اور محنت سے اپنی تقدیر بدل سکتا ہے.ایک راستہ عزت کا ہے اور دوسرا پیسے کا آپکو پیسے کے بت کو توڑنا ہے وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ آپکو ٹیم اور قوم کیلئے کھیلنا ہے پوری قوم کی نظریں آپ پر ہیں
پوری قوم اپکو کامیاب دیکھنا چاہتی ہے

آپ دنیا میں پاکستان کے نمائندے و سفیر ہیں.
آپ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں. پوری دنیا پاکستانیوں کے ٹیلنٹ کو تسلیم کرتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں