*پنڈی اسٹیڈیم میں نیشنل ٹی 20کاآغاز آج سے ہو گا *

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز ہوگا۔پنڈی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے لیے آٹھ انکلوژر میں نشستیں لگادی گئیں۔

25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا ہونا لازمی ہے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ تین اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں تمام بڑے کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں