نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے بعد کیا ویسٹ انڈیز ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، ویست آںڈیز نے آگاہ کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے متعلق اہم بیان جای کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز کے سی ای او جونی گریو نے زبردست بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان سمیت کسی بھی ٹور کی کمٹمنٹ پوری کرنے کا منصوبہ ہے ،

ہماری خواتین اور مردوں کی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے ،ہمارا ارادہ یہی ہے کہ ہم ٹورز کی ذمہ داریاں پوری کریں گے ، ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں سے بات کریں گے ، ہماری مین اور ویمن ٹیم پاکستان میں کھیل چکی ہے ،

اس وقت ہمارا فوکس ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ہے ، منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ٹیلیفون پر بات ہوئی ہے جس دوران گزشتہ ہفتے کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال اور معاملات پر گہری مشاورت ہوئی ، میں نے کہا کہ ہفتے کے اختتام پر اس حوالے سے مزید بات ہو گی ۔

اد رہے کہ فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویسٹ اندیز کی ٹیم دسمبر میں پاکستان آ رہی ہے اور ابھی سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھی ایک تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیاہے اور وہ ” احسان اللہ احسان پروٹون میل ڈاٹ کام “ سے بھیجی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں