*اخبارات نے لکھا کہ آزادکشمیر میں زائچہ نکال کر وزیراعظم لگایا عمران خان *

اسلام آباد(میڈیارپورٹ/سٹیٹ ویوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چیلنج کرتا ہوں!میڈیا جتنا ہماری حکومت میں آزاد ہے پہلے کبھی نہیں تھا 3سالوں میں 70فیصد پروگرام اور خبریں ہمارے خلاف چلائی گئیں،تین بڑے اخبارات نے لکھا کہ آزاد کشمیر میں جادوکے ذریعے زائچہ نکال کروزیراعظم لگایا گیاباہر کے لوگ کیا سوچتے ہوں گے پاکستان کا وزیراعظم زائچہ نکالتا ہے؟انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا ڈیویلپمنٹ پراگرام کے آغاز سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ریاست بنائیں گے اسلامی ریاست بڑی خود دار قوم ہوتی ہے جو کسی کے سامنے جھکتی نہیں

اسلامی ریاست میں انسانیت ہوتی ہے، احساس پروگرام انسانوں کیلئے ہے انسانی معاشرے میں جانوروں اور انسانوں میں فرق ہوتا ہے ترقی یافتہ ممالک نے وہ کام نہیں کیے جو پاکستان کررہا ہے، ہر فیملی کے پاس ہیلتھ انشورنس کارڈ ہوگا، ہم کمزور لوگوں کو اوپر اٹھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میرٹ کا نظام لائیں گے، طاقتور کو قانون کے نیچے لائیں گے، تین سالوں سے شور مچا ہوا ہے، ہماری حکومت کیخلاف ہیں، کیونکہ ہم ان کو قانون کے نیچے لا رہے ہیں، صرف غریب لوگوں سے جیلیں بھری ہوئی ہیں، بھیک اور امداد لینے والے کبھی بڑی قوم نہیں بنتے ۔

میڈیا جتنا حقائق اور سچ دکھائے گاتو کریڈیبلٹی ہوگی، میں چاہتا ہوں میڈیا تنقید کرے لیکن سچ دکھائے، اگر ہماری حکومت کرپشن نہیں کررہی اور قانون نہیں توڑ رہی

اپنا تبصرہ بھیجیں