*او آئی سی کشمیر میں اپنا نمائندہ مقرر کرے صدر ریاست *

نیویارک(سٹیٹ ویوز)صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے او آئی سی پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر پر اپنا نمائندہ مقرر کریں جو مظالم بند کروانے میں کردار ادا کرے نو لاکھ بھارتی فوج کشمیری عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔

او آئی سی کے نیو یارک میں ہونے والے کشمیر کانٹیکٹ گروپ کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان نے او آئی سی پر زور دیا کے وہ کشمیر پر اپنا نمائندہ مقرر کرے کیونکہ جس طرح بھارت منکر ہو چکا ہے اوراس نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے ایجنڈے میں 1948سے شامل ہے اور 5اگست 2019میں بھارت کی جانب سے غیر آئینی طور پر مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کی جانب سے بنیادی حقوق پر پابندیوں اور دیگر غیر قانونی اقدامات سے نبرد آزما ہیں لہذا او آئی سی اس کا فوری نوٹس لے کیونکہ آئے روز بھارت کی جانب سے وہاں انسانی حقوق کی پامالی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے کشمیر ی عوام کو ایک مشکل صورت حال کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں