لیپ ٹاپ اور موبائل فون سکرین کی شعاعیں انسان کو کس بیماری میں مبتلا کرتی ہیں؟ایک حیرت انگیز انکشاف

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک) روز مرہ زندگی میں لیپ ٹاپ،ٹیبلٹ اور موبائل فون کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے ان کے کچھ نقصان دہ اثرات میں انسانی جسم پر مرتب ہوتے ہیں.

سوئٹزر لینڈ کی بازل یونیورسٹی کے شعبہ برائے کرونو بائیولوجی کے ماہرین نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ موبائل اور سمارٹ فون پر ایس ایم ایس پڑھتے ہوئے یا پھر لیپ ٹاپ کا استعمال کرتے ہوئے انسان چوکس ہو جاتا ہے اور اس کی نیند غائب ہونا شروع ہو جاتی ہے ، اس کے علاوہ سمارٹ فون، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ استعمال کرنیوالا شخص فطری گہری نیند سے بھی محروم ہو جاتا ہے .

اس کی وجہ ان آلات سے نکلنے والی نیلی روشنی ہے،انسان کا اعصابی نظام انتہائی حساس ہے اور نیلی روشنی پر بہت تیزی سے ردعمل ظاہر کرتا ہے ، نیلی روشنی فوری طور پر انسان کی اس اندرونی گھڑی کو متاثر کرتی ہے جو ہماری نیند کیساتھ منسلک ہوتی ہے: