یمن کے شہر عدن میں کار بم دھماکہ، 6 افراد جاں بحق اور5 زخمی

یمن(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کے شہر عدن میں کار بم دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق دھماکے میں گورنر عدن کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ قافلے میں دھماکے کے بعد پولیس اور ایمبولینس جائے وقوع پر پہنچیں جہاں کئی افراد زخمی تھے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر اور ایک حکومتی وزیر دھماکے میں محفوظ رہے جبکہ دھماکا بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں