سکیورٹی فورسز کی پاکپتن میں کارروائی میں 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک

پاکپتن (نمائندہ خصوصی) محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے شہر پاکپتن میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک شدگان میں منظور احمد اور دو نامعلوم افراد شامل ہیں، ان کے قبضہ سے بارودی مواد ، اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا، وہ یوم عاشور پر بہاولنگر میں دہشتگردی میں ملوث تھے ۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ایک دہشتگرد منظور کو حراست میں لیا گیا تھا جس کی نشاندہی پر پاکپتن میں چھاپہ مارا گیا تو وہاں چھپے دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی پر حملہ کردیا ۔

فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 4 سے5 دہشتگرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق پاکپتن میں ملزمان کے ٹھکانے سے ٹیم کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی ملا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں