جنرل الیکشن میں ن لیگ کی سیٹیں زیادہ ، پی ٹی آئی کی کم تھیں،جہاز کیوں چلایا؟ جہانگیر ترین کے انکشاف نے تہلکہ مچادیا

لودھراں(نمائندہ خصوصی) جہانگیرترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سیٹیں کم ہوئیں تو پھر جہاز چلا۔پنجاب میں حکومت بنانے میں میرا کردار اہم ہے، پی ٹی آئی کی وفاق میں حکومت پنجاب کو نہیں سنبھال سکتی تھی ..

جہانگیر ترین کا اپنے حلقہ انتخاب میں ووٹرز سے کہنا تھا کہ الیکشن سے 6 مہینے پہلے مجھے بہت ہی غلط اور فضول فیصلے سے نا اہل کیا گیا اور پھر 2018 کے الیکشن کے بعد جب ہماری حکومت بن گئی تو باقاعدہ سازش کے تحت مجھے خان صاحب سے الگ کردیا گیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تحریک انصاف کامیاب ہوئی لیکن کچھ سیٹیں کم ہوئیں تو پھر آپ کو پتہ ہے کہ جہاز چلا،ن لیگ سے پی ٹی آئی کی 8 سیٹیں کم تھیں، خان صاحب کا پیغام آیا کہ پنجاب کے بغیر حکومت کا فائدہ نہیں، جس پر میں نے کہا، فکر نہ کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے چک 379 ڈبلیو بی میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں