بابو سر ناران شاہراہ شام چار سے صبح نوبجے تک ٹریفک کیلئے بند

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بابو سر ناران شاہراہ پر شام چار بجے سے صبح 9 بجے کے درمیان ٹریفک پر پابندی لگادی گئی ہے ۔ برفباری کے باعث مختلف مقامات پر سڑکوں پر ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہوگئی ہے ۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ پابندی برفباری کے دوران خطرات کے پیش نظر لگائی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ بابوسر اور ناران کاغان سمیت ملک کے بالائی حصوں میں گزشتہ تین روز سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔

برفباری کے باعث مختلف مقامات پر سڑکوں پر ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہوگئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں