وہاب ریاض بولنگ کے دوران گرنے سے زخمی ہوگئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں میچ کے دوران فاسٹ بولر وہاب ریاض بولنگ کے دوران گرنے سے زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران سندھ کے خلاف آخری اوور میں بائیں ہاتھ کے ہیسر وہاب ریاض گرنے سے زخمی ہوگئے جس پر انہیں گرانڈ سے باہر بھیج دیا گیا۔

وہاب ریاض کی بالنگ کے دوران پہلے یٹسمین میرحمزہ اور پھر رومان رئیس نے چھکا لگا کر بال کو تماشائیوں کے اسٹینڈ میں پھیبکا۔

اگلی گیند تیز بانسر کرانے کی کوشش میں ویاب ریاض گیند پھینکتے ہوئے خود پر قابو نہ پاسکے اور زمین پر گرگئے۔ زخمی ہونے پر انہیں گرانڈ سے بایر لے جاکر طبی امداد دی گئی۔

اطلاعات ہیں کہ سینٹرل پنجاب کے کپتان وہاب ریاض کے پاں اور کہنی پر معمولی چوٹ آئی ہے اور انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں