وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد کا دورہ ترقیاتی ادارہ مظفرآباد،سائیلین کیلئے قائم ون ونڈو آپریشن کے اقدام کو سراہا

مظفرآباد ( سٹیٹ ویوز) آزاد جموں و کشمیر کے سینئر پارلیمنٹرین و وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد نے ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کا دورہ کیا، سائلین کے لیے قائم ون وندو فیسٹیلشن سنٹر سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا. ترقیاتی ادارہ پہنچنے پر ملازمین انکا استقبال کیا جس کے بعد ادارے کے آفیسران نے وزیر حکومت کو بریفنگ دی جس میں آفیسران نے ادارے کے کے مسائل کے علاوہ ادارے کی انکم کو بڑھانے کے حوالے سے آگاہ کیا .

اس موقع پر خواجہ فاروق کا کہنا تھا کہ ادرے کے ملازمین کی تنخواہ سمیت دیگر تمام مسائل کو حل کریں گے. انہون نے کہا کہ ترقیاتی ادارہ کے ملازمین دل جوئی کے ساتھ کام کریں موجود حکومت ترقیاتی ادارے کو اپنے پاوں پر کھڑے کرنے کے حوالے سے ہر ممکن اقدام کرے گی. خواجہ فاروق احمد نے بریفنگ کے بعد ادارے میں سائلین کہ سہولت کے لیے قائم ون ونڈو سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں