*پاکستانی کپتان میگا ایونٹ میں اچھی پرفارمنس دیکھانے کے لیے بے تاب *

دبئی(سٹیٹ ویوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ملک کی نمائندگی کرنا فخر اور میگا ایونٹ میں کپتانی کرنا چیلنج ہے، ورلڈ کپ پہلی بار کھیل رہا ہوں اور خوشی ہے کہ ایونٹ میں کپتانی کر رہا ہوں۔

کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ ہم اس بارے میں سوچ رہے ہیں کہ ایونٹ میں اچھا کرنا ہے کیوں کہ اچھی پرفارمنس سے اعتماد ملتا ہے، میں فارم میں ہوں اس کا فائدہ ہوگا۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ سے قبل پرفارمنس اچھی ہو تو اس کا فائدہ ہوتا ہے اور میں ایونٹ شروع ہونے کا منتظر ہوں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان نے 2009ء میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا، یہ قابلِ فخر لمحہ تھا اور ہم اس مرتبہ پوری کوشش کریں گے کہ ایک بار پھر وہ لمحہ آئے

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں ہم نے بہت کرکٹ کھیلی ہے، کنڈیشنز کا اندازہ ہے جس کا ہمیں فائدہ ہے لیکن ہمیں ہر شعبے میں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے۔

کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل بدقسمتی سے انٹرنیشنل سیریز نہ ہوسکیں جبکہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کچھ کھلاڑیوں کی پرفارمنس اچھی نہ ہونے سے تبدیلیاں کرنا پڑیں جس کی وجہ سے شعیب ملک، فخر زمان اور حیدر علی ٹیم میں آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں