*رنگلہ میں میلاد مصطفی کانفرنس کا انعقاد،مذہبی سکالر علامہ کوکب نورانی، پیر سید اکرم شاہ ، معروف نعت خواں احمد رضا قادری کی شرکت *

رنگلہ (سٹیٹ ویوز) ظہیر ہاؤس رنگلہ میں میلادمصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے عظیم الشان کانفرنس کا اہتمام ہوا جس میں معروف مذہبی اسکالر علامہ کوکب نورانی،پاکستان کے معروف نعت خواں احمد رضا قادری حضرت پیر اکرم شاہ نے شرکت کی اور عوام کو اپنے خطابات اور نعتوں سے فیض یاب کیا۔

میلاد شریف کی کانفرنس میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی ۔میلاد شریف کے موقع پر عوام و خواص کے لیے بھر پور کھانوں کا اہتمام کیا گیا اور آقا دو جہاں کی آمد کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں اہلیان کشمیر نے کھل کر دلچسپی لیتے ہوۓ کانفرنس کے منتظم ظہیر احمد راجہ کا شکریہ ادا کیا اور اں کی اس عظیم کاوش کو سراہا۔کانفرنس کے مہمانان گرامی نے اس شاندار کانفرنس کے اہتمام پر ظہیر احمد راجہ کو مبارکباد دی اور عوام کے جوش جذبہ کو خوب سراہا۔ اس عظیم کانفرنس کے ابتدائیہ پر مہمانان گرامی نے ظہیر ہاؤس کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا اور منتظم محفل کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سٹیٹ ویوز سے بات کرتے ہوئے ظہیر احمد راجہ نے کہا کے وہ مستقبل قریب میں رنگلہ دھیرکوٹ کے عوام کے لیے فری ایمبولینس سروس،میڈیکل کیمپ اور اللہ عزوجل کے کرم سے ہاسپٹل کی تعمیر کا سلسلہ شروع کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے میری جاہ پیدائش یہی علاقہ ہے اور میری دیرینہ خواہش تھی کے میں اپنے لوگوں کے لیے اور اپنے علاقے کے لیے خدمات سر انجام دوں اب مجھے اللہ عزوجل نے موقع دیا ہے تو میں ہر آن ہر لمحہ اپنے لوگوں کے لیے کام کروں گا اللہ کے دیے ہوئے مال سے لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بناؤں گا۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں