*ورلڈ کپ کا پہلا اپ سیٹ،سکاٹ لینڈ نے بنگالی ٹائیگرز کو شکست دے دی *

عمان (مانیٹرنگ ڈیسک/سٹیٹ ویوز) ٹی 20 ورلڈکپ کا پہلا اپ سیٹ ورلڈ کپ ٹی 20کے دوسرے میچ میں سکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا سکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں نو کھلاڑیوں کے
نقصان پر 140 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو جیت کے لئے 141 رنز کا ہدف دیا

سکاٹ لینڈ کی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا 52 رنز کے سکور پر اس کی آدھی ٹیم واپس لوٹ چکی تھی لیکن اس موقع پر کرس گریوز اور مارک واٹ نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا کرس گریوز نے 45 رنز بنائے اور واٹ نے 22 جیورج نے 29 رنز بنائے ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی نمایاں سکور نہ کر سکا


بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مہدی حسن نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم کی جانب سے بھی آغاز کچھ اچھا نہیں ہوا لٹن داس اور سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا لیکن وہ دونوں صرف پانچ پانچ رنز ہی بنا سکے، ان کے بعد شکیب الحسن اور مشفیق الرحمان نے ٹیم کو کچھ سنبھالا دیا شکیب الحسن نے 20 رنز بنائے اور کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے مشفیق الرحمان نے 36 گیندوں پر 38 رنز بنائے اور گریوز کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ان کے بعد محمداللہ نے 23، عفیف حسین18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بنگلہ دیش مقررہ اوورز میں 141 رنز بنانے میں ناکام رہا۔ مقررہ اوورز میں بنگلہ دیش نے 134 رنز بنائے اور اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ سکاٹ لینڈ نے یہ میچ چھ رنز سے جیت لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں