*ٹی 20 ورلڈ کپ سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے دی *

ابوظہبی(مانیٹرنیگ ڈیسک/سٹیٹ ویوز)ٹی 20 ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سنسنی مقابلے کے بعد آخری گیند میں شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا پاکستان کی جانب سےمحمد رضوان اور بابر اعظم بیٹنگ کرنے کے لئے آئے محمد رضوان نے 19 رنز بنائے اور کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے

کپتان بابر اعظم 15 کے انفرادی سکور پر پہنچے تھے کہ ربادا کی گیند پر بولڈ ہو گئے فخر زمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے 28 گیندوں پر 52 رنز بنائے، ان کی اننگز میں شاندار 5 چھکے اور دو چوکے شامل تھے وہ ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔ محمد حفیظ 13 رنز بنا سکے شعیب ملک نے بیس گیندوں پر 28 رنز بنائے آصف علی نے 32 رنز بنائےحسن علی گیارہ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شاداب خان 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 186 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لئے 187 رنز کا بڑا ہدف دیا،جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم شروع میں ہی مشکلات کا شکار ہو گئی اس کے پندرہ رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے لیکن ان کے بعد آنے والے دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور تیسرا کھلاڑی 122 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوا۔

اس کے بعد جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور بیسویں ا وور کی آخری گیند پر ہدف حاصل کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں