انضمام الحق کا بابر اعظم اوررضوان کو اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے کا مشورہ

کراچی(سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان انضمام الحق نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے کا مشورہ دے دیا۔

حال ہی میں انجیوپلاسٹی کروانے والے انضمام الحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ بابر اور رضوان گذشتہ 2 برس سے اچھا کھیل رہے ہیں مگر میں بدستور محسوس کرتا ہوں کہ انھیں اپنا اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ان دونوں کھلاڑیوں پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، اگر یہ دونوں پلیئرز اچھے اسٹرائیک ریٹ سے رنز نہیں بنائیں گے

تو باقی ٹیم کیلیے صورتحال کافی دشوار ہوجائے گی، انھیں اچھی ٹیموں کے خلاف ابتدائی 6 اوورز کا ایڈوانٹیج حاصل کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں