*گرین شرٹ نے بھارتی سورماوں کا غرور خاک میں ملا دیا *

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک/سٹیٹ ویوز)ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیااوپنر جوڑی نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بابراعظم نے 68 اور محمد رضوان نے 78 رنز بنائے اور وہ دونوں ناٹ آؤٹ رہے کوئی بھی بھارتی باؤلر پاکستانی بیٹسمین کو آؤٹ نہ کر سکا۔


اس طرح پاکستان نے یہ میچ دس وکٹ سے جیت لیا۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کو مقررہ 20 اوورز میں جیتنے کے لئے 152 کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان نے ٹاس جیتا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے اپنی چوتھی گیند پر روہت شرما کو آؤٹ کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی اس وقت بھارت کا سکور ایک رنز ہوا تھا شاہین آفریدی نے ہی دوسری وکٹ حاصل کی جب انہوں نے کے ایل راہول کو بولڈ کر دیااس وقت بھارت کا مجموعی سکور صرف چھ تھا۔بھارت کا مجموعی سکور 31 ہوا تھا کہ حسن علی نے بھارتی بلے باز سوریا کمار کو رضوان کے ہاتھوں کیچ کروا دیابھارت کا مجموعی سکور84 ہوا تھا کہ اس کی چوتھی وکٹ گر گئی رشبھ پنت نے 39 رنز بنائے تھے کہ شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ویرات کوہلی اور رویندرا جدیجہ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن رویندرا جدیجہ 13 رنز بنانے کے بعد ہمت ہار گئے

بھارت کی پانچویں وکٹ 125 کے مجموعی سکور پر گری، جدیجہ حسن علی کی گیند پر محمد نواز کو کیچ تھما بیٹھے، ویرات کوہلی شاہین شاہ آفریدی کے شکار بنے انہوں نے 57 رنز بنائے۔ ہاردک پانڈیا 11 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کی ساتویں وکٹ 146 کے مجموعی سکور پر گری، بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 151 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، حسن علی نے 2 اور شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں