پانڈیا فٹنس مسائل سے دوچار؛پاکستان سے ہار کے بعد بھارت کوایک اوردھچکا

دبئی(سپورٹس ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان سے مقابلے کے دوران بھارتی آل رانڈر ہاردک پانڈیا کے کندھے میں چوٹ لگ جانے کے بعد اب کوہلی الیون کی مشکل میں اضافہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہی بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شرمناک تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا وہیں بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی ہاردک پانڈیا کو بھی فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑگیا ہے۔

پاکستان کے خلاف بیٹنگ کے دوران ہاردک پانڈیا کے ہاتھ میں چوٹ لگ گئی تھی، چوٹ کے سبب وہ پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کرنے بھی نہیں آئے تھے ان کی جگہ ایشان کشن میدان پر اترے تھے۔

میچ کے بعد ہاردک پانڈیا کی تکلی کو دیکھتے ہوئے انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے کندھے کا سی ٹی اسکین کیا گیا۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے ہاردک پانڈیا کی فٹںس سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں