کرکٹ ہی میرے لئے سب کچھ ہے،محمد رضوان

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کہتے ہیں کہ ان کے لیے کرکٹ ہی سب کچھ ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ سے محمد رضوان کی ایک وڈیو جاری کی ہے، جس میں محمد رضوان کہتے ہیں کہ کرکٹ میرا جنون ہے ،

کرکٹ ہی میرے لئے سب کچھ ہے، میں ہر وقت کرکٹ کے بارے میں ہی سوچتا رہتا ہوں، میرا کرکٹ کا فلسفہ ہے جسے میں نے 3 حصوں میں تقسیم کیا ہے، ہر حصہ انگریزی حرف (P) سے شروع ہوتا ہے۔


رضوان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میری پریکٹس ہے، وہ پریکٹس جو سب سے مختلف ہو، میں مشکل سے مشکل پریکٹس کرنے کی کوشش کرتا ہوں،

دوسرا نکتہ پلاننگ ہے، میں یہ جاننے کی کوشش کرتا ہوں کہ مخالف ٹیم کے خلاف میری پلاننگ کیا ہونی چاہیے، میں اسی پلاننگ کے مطابق پریکٹس کرتا ہوں، سب سے اہم پرفارمنس ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ ہمارا دین ہمیں ایمانداری سکھاتا ہے، ایمانداری سے ہی ہم پریکٹس کرتے ہیں، ٹیم کے ساتھ مل کر جیتنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں