کیون پیٹرسن نے ہر سال پاک بھارت ٹی 20 سیریز کی تجویز دے دی

لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے ہر سال پاک بھارت ٹی 20 سیریز کی تجویز دے دی۔

ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں کے درمیان بلاک بسٹر میچ کے بعد پیٹرسن نے ٹویٹ کیا کہ میرا ایک آئیڈیا ہے کہ بھارت کو ہر سال پاکستان کے ساتھ کسی نیوٹرل وینیو پر 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنی چاہیے جوکہ 5 روز کے دوران کھیلی جائے۔

انہوں نے لکھا کہ دونوں کے 15 رکنی اسکواڈز ہوں، فاتح سائیڈ کو 15 ملین ڈالر ملیں، شہر، ملک اور براڈ کاسٹرز ہر برس اس ایک ہفتے کی سیریز کیلیے لائن میں لگے کھڑے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں