شلپا شیٹھی کے آدھا سر منڈوانے کی وجہ سامنے آگئی

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے آدھا سر منڈوانے کی وجہ سامنے آگئی۔

اداکارہ شلپا شیٹھی نے کچھ روز قبل اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا ویڈیو میں شلپا شیٹھی نے پیچھے سے اپنا سر منڈوالیا تھا۔

شلپا شیٹھی کے بال منڈوانے کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹھی نے منت مانی تھی کہ اگر ان کے شوہر راج کندرا ضمانت پر جیل سے باہر آگئے تو وہ اپنے سر کا کچھ حصہ شیو کرلیں گی اور انہوں نے بال منڈواکر اپنی منت پوری کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں