*شاہینوں کی ایک اور جیت،بھارت کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی شکست دے دی *

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک/سٹیٹ ویوز)پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ کے 134 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے 5وکٹوں کے نقصان پر نیوزی لینڈ سے میچ جیت لیا ۔

کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔واضح رہے کہ نیوز ی لینڈ نے پاکستان کو مقررہ 20 اوورز میں جیتنے کے لئے135کا ہدف دے دیا۔پاکستان اور نیوز ی لینڈ کا یہ میچ خاص طور پر ایک بڑے مقابلے کے طور پر لیا جارہا ہے پاکستان نے ٹاس جیت کر اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت د ی تھی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ اوور میں 134رنز بنائے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں