امریکی گارمنٹس کمپنی کا اپنے ملازمین کوہزاروں ڈالر بونس دینے کا اعلان

نیویارک (نمائندہ خصوصی)امریکی گارمنٹس کمپنی نے اپنے ملازمین کو 10 ہزار ڈالر اور دو فضائی ٹکٹس بطور بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گارمنٹس کمپنی کی خاتون مالک نے ایک دوسری کمپنی کے ساتھ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ڈیل کی خوشی میں اپنے ملازمین کے لیے ایک مرتبہ کے بونس کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو دہائی قبل در در جا کر فیکس مشینیں فروخت کرنے والی سارا بلیکلے نے گارمنٹس کمپنی بنانے کا فیصلہ کیا اور پھر 2012 میں وہ اپنی مدد آپ کے تحت دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی خاتون بن گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں