ہیکرزنیشنل بینک اے ٹی ایم سے58لاکھ سے زائد رقم لے اڑے

پنڈی بھٹیاں (کرائم رپورٹ) پولیس حکام کے مطابق ہیکرز نے ڈیوائس کی مدد سے پانچ ہزارکے نوٹوں والی ٹرے کوہیک کیا۔ہیکرز کی ڈیوائس کا رابطہ منقطع ہوا تو اے ٹی ایم مشین خود کار طریقے سے بند ہوگئی۔

نیشنل بینک کے ہیڈ آفس سے الرٹ جاری ہونے کے بعد بینک گارڈ اے ٹی ایم پہنچا تومشین خالی ہوچکی تھی۔بینک مینجرکی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کرانے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ بینک کے اے ٹی ایم کوسیل کردیا گیا ہے۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں