وزیرجنگلات آزاد کشمیرچوہدری محمد اکمل سرگا لہ نے عمران خان کے ویژن کے مطابق ریاست کی ترقی کے لیے نئےعزم کااعادہ کرلیا

مظفر آباد(سٹیٹ ویوز) آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات چوہدری محمد اکمل سرگا لہ نے کہا کہ ریاست کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے. جس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے آزاد کشمیر میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ریاست میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،آزاد خطے کی عوام کو ریلیف فراہم کریں گے پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر نے اپنے الیکشن کے منشور میں بھی وعدہ کیا تھا کہ وہ برسراقتدارآکرضروری قانون سازی کے ذریعے اوورسیز کشمیریوں کو ووٹ کا حق دے گی۔

اس سلسلہ میں جلد آزادجموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں بھی بل پیش کیا جائے گا موجودہ کابینہ نے بیواوں اور یتیموں کی مالی معاونت کیلئے ترمیمی ایکٹ کی منظوری دیدی اس ایکٹ میں یتیموں اور بیواوں کی کفالت کیلئے خصوصی فنڈقائم کیا جائیگا جو یتیموں اور بیواوں کی فلاح وبہبود پر خرچ ہو گا۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کشمیری عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے آزادکشمیر کی ترقی کے لے500 ارب کے جس بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے اس سے جنگلات و جنگلی حیات، تعلیم،صحت،زراعت،لائیو سٹاک اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں انقلاب آئے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ۔وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کی جانب سے کم آمدن والے خاندانوں کیلئے 120 ارب روپے کے معاشی پیکج پر انہیں پوری کشمیری عوام خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے جملہ مسائل حل کروں گا مجھے پہ عوام نے اعتماد کیا ہے اور مجھے اپنا نمائندہ بنا کر اسمبلی میں اپنے مسائل حل کرنے کے لئے بھیجا ہے میں ان کی توقعات پر پورا اتروں گا اپنے والد کے سیاسی طریقے پر عوام کی خدمت کر رہا ہوں عوام کی خدمت اور ریاست کی تعمیرو ترقی ہمارا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر تحریک انصاف کے دور میں مثالی خطہ بنے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں