پراٹھے بنانے والےکک باکسر نے پاکستان کا نام روشن کر دیا

پراٹھے بنانے والےکک باکسر نےبرونز میڈل جیت لیا.روس کے شہر ماسکو میں جاری انٹرنشنل کک پاکسنگ مقابلے میں پاکستان کے نثار احمد نے برونز میڈل جیت لیا۔نثار احمد کک باکسنگ مقابلوں میں عوامی سپورٹ کے باعث پاکستان کی نمائندگی کرنے روسی دارالحکومت ماسکو پہنچے تھے، جہاں انہوں نے کواليفائنگ راؤنڈ ميں تاجکستان کے کھلاڑی کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

نثار احمد نے ماسکو جانے کےلیے سوشل میڈیا پر عوام سے اپیل کی تھی جس کے بعد وہ ملک کی نمائندگی کرنے ماسکو پہنچے۔ نثار کراچی میں ایک مقامی ہوٹل پر پراٹھے بناتے ہیں جس سے انکا گزر بسر ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ نثار احمد کی ویڈیو اس اکاؤنٹ سے وائرل ہوئی تھی۔دوسری جانب ایونٹ میں پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں نوروز علی نے 56 کلو گرام کيٹگری ميں سلور ميڈل حاصل کيا جبکہ سید عبید محمد نے 64 کلوگرام کيٹگری میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں